بھٹکل:31؍ مئی (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں پیر کو ایک ہی دن 606 کورونا پوزیٹیو معاملات درج ہوئے ہیں، تشویش کی بات یہ ہے کہ یہاں اتوار کو بھی 536 کورونا پوزیٹو معاملات درج ہوئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شائع کردہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق پیر کو سب سے زیادہ پوزیٹیو معاملات سرسی میں درج کئے گئے ہیں، یہاں آج 93 معاملات کورونا پوزیٹیو کے رپورٹ ہوئے ہیں، اتوار کو بھی سرسی میں سب سے زیادہ یعنی 104پوزیٹیو نکلے تھے۔ سرسی کے بعد سداپور میں بھی 91 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ ہلیال میں 81، کمٹہ میں 72، کاروار میں 55، منڈگوڈ میں 54، ہوناور میں 51، یلاپور میں 41، بھٹکل میں 37، جوئیڈا میں 22 اور انکولہ میں 9 کورونا پوزیٹیو معاملات درج ہوئے ہیں۔ یا درہے کہ اتوار کو بھٹکل میں 86، کمٹہ میں 67، ہوناور میں 61 ، کاروار میں 58، سداپور میں 52،جوئیڈا میں 36، منڈگوڈ میں 28، انکولہ میں 16،یلاپور میں 15 اور ہلیال میں 13 کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تھی۔
اترکنڑا ضلع میں اب تک کورونا سےمتاثرین کی کل تعداد 45054 درج ہوئی ہے تو پیر کو ضلع میں کل 939افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک کل 39611متاثرین صحت یاب ہوچکےہیں۔ فی الحال ضلع میں 4845پوزیٹیو معاملات ایکٹیو ہیں جس میں سے 4260 افراد ہوم آئسولیشن میں اور585 مریض کووڈ سنٹروں میں زیر علاج ہیں۔
آج پیر کو ہوناور میں 4 سرسی میں 3، بھٹکل میں 2 ، کاروار اور ہلیال میں ایک ایک کورونا مریض کی موت واقع ہوئی ہے اس طرح آج پیر کو ایک ہی دن جملہ 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔ آج کی تازہ اموات کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک مرنےوالوں کی کل تعداد 598 ہوگئی ہے۔